صرف ایک فٹ بلند گنیش مورتی بٹھانے خیریت آباد گنیش اتسو سمیتی کا فیصلہ

   

حیدرآباد 12 مئی (این ایس ایس) خیریت آباد گنیش اتسو سمیتی کے ارکان نے حیرت انگیز فیصلہ کیا ہے۔ ملک میں جاری خوفناک وباء کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کئے جانے والے احتیاطی تدابیر کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس سال صرف ایک فٹ کی گنیش مورتی بٹھائی جائے گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ خیریت آباد گنیش اپنی بلندی کے لئے مشہور و معروف ہے۔ گزشتہ سال 61 فٹ بلند گنیش مورتی بٹھائی گئی تھی لیکن کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے جانے والے احتیاطی اقدامات کے تحت برخلاف ماضی اس سال صرف ایک فٹ بلند گنیش مورتی بٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔