صرف ترنگا لگانے سے کوئی محب وطن نہیں بنتا: ادھو ٹھاکرے

,

   

نئی دہلی: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ہر گھر ترنگا مہم کو لے کر مرکزی حکومت پر طنز کیا ہے۔ انہوں کہا کہ ہم ان دنوں ملک میں آزادی کا امرت محوتساو منا رہے ہیں، لیکن ہم سب کو یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ آج 75 سال بعد جمہوریت کتنی رہ گئی ہے۔ ٹھاکرے نے مزید کہا کہ آج کل ماں باپ کی حکومت نے گھر گھر ترنگا لگانے کا کہا ہے، لیکن میں اس پر ایک تصویر شیئر کرتا ہوں، کسی نے مجھے بتایا۔ اس تصویر میں ایک غریب شخص کہتا ہے کہ میرے پاس ترنگا ہے، لیکن گھر نہیں۔ لوگوں کے پاس گھر نہیں ہیں اور مرکزی حکومت گھر گھر ترنگے کی بات کر رہی ہے۔ ڈی پی پر ترنگا لگانا خوش آئند بات ہے لیکن ملک کی حفاظت کے لیے گھر بار چھوڑ کر سرحد پر کھڑے ہونے والوں کے بجٹ میں کٹوتی کی بات کرنا بدقسمتی ہے۔