!صرف دو ماہ میں 80 لاکھ سے زیادہ سیل فون بند

,

   

کورونا وائرس اور چین
!صرف دو ماہ میں 80 لاکھ سے زیادہ سیل فون بند
دوسری کمپنیوں کو منتقل ، ٹوئٹر پر خبریں گشت

بیجنگ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین کی ٹیلی کمیونیکیشن صنعت نے حالیہ برسوں میں بہت تیزی سے ترقی کی ہے، لیکن ملک کے موجودہ حالات میں چین نے گزشتہ دو ماہ کیلئے آپریٹنگ ڈیٹا کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تقریباً 7.254 ملین یوزرس مین لینڈ سے گم اور غائب ہوچکے ہیں۔ اگرچہ چین میں موبائیل استعمال کرنے والے 942 ملین کے مقابل یہ تعداد ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن تعداد میں تیزی سے کمی غیرمعمولی ہے۔ 1997ء سے چائنا موبائیل کی جانب سے باقاعدہ طور پر ہر ماہ ڈیٹا سے متعلق یوزرس کی تعداد جاری کی جاتی ہے۔ جنوری 2020ء میں چائنا موبائیل سبسکرائبرس کی تعداد 949.415 ملین تھی جس میں گزشتہ ماہ کے مقابل 862 ہزار کی کمی واقع ہوئی تھی جو 23 برسوں میں پہلی مرتبہ قابل لحاظ حد تک کم تھی۔ فروری میں چائنا موبائیل کے سبسکرائبرس کی تعداد 942,621 تھی جس میں جنوری کے مقابل قابل لحاظ حد تک 7.254 ملین کی کمی واقع ہوئی تھی۔ اس طرح مجموعی طور پر دو ماہ میں 8.116 ملین کی کمی واقع ہوئی ہے اور یوزرس کی تعداد میں سنگین کمی محسوس کی جارہی ہے۔ چائنا موبائیل ہانگ کانگ پری سیل لسٹ سیمسنگ 5G ، فون گیالکسی S20 سیریز کے 5G کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔ ماضی کا ڈیٹا دیکھا جائے تو بیشتر اوقات میں چائنا موبائیل کے سبسکرائبرس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ جون 2018ء میں ان کی تعداد ریکارڈ 4.16 ملین تھی۔ گزشتہ دو ماہ تک بھی اس تعداد میں اچانک تیزی سے کمی آئی ہے۔ اگرچہ کئی لوگ اِس کی وجہ نئی کراؤن نمونیا کی وباء کے بارے میں سوچتے ہیں لیکن بعض تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ ’’نمبر پورٹنگ نیٹ ورک‘‘ ہے جس پر گزشتہ سال سے عمل کیا جارہا ہے۔ اس کے ذریعہ نمبر کی تبدیلی کے بغیر آزادانہ طور پر چیانل کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اطلاع کے مطابق میڈیکل ورک لوڈ کو تقسیم کرنے کیلئے دو ہاسپٹلس میں چائنا موبائیل کے 54 کلاوڈ انٹلیجنس روبوٹس کی ڈیلیوری کی گئی ہے۔ جن کو دواخانہ میں طبی کام کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔