صرف راہول گاندھی کی قیادت میں غیر بی جے پی حکومت ممکن

   

کے سی آر نے تین طلاق اور دیگر متنازعہ مسائل پر بی جے پی کی مدد کی : ملکارجن کھرگے

حیدرآباد۔ یکم ؍ نومبر (سیاست نیوز) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ حیدرآباد امن کا گہوارہ ہے۔ سونیا گاندھی نے عوام کے جذبات کا احترام کرکے علیحدہ تلنگانہ تشکیل دیا ، اقتدار پانے والے کے سی آر مودی سے سازباز کرکے کانگریس کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر اور وزیر اعظم مودی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ٹینک بنڈ پر بھارت جوڑو جلسہ سے خطاب میں ملکارجن کھرگے نے ملک بھر کا دورہ کرنے والے کے سی آر کو پہلے تلنگانہ کے مسائل حل کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس نے طلاق ثلاثہ کے علاوہ پارلیمنٹ میں بی جے پی کے تمام بلز کی تائید کی ۔ کانگریس نے طلاق ثلاثہ کے بشمول مخالف عوام، کسان تمام بلز کی مخالفت کی جبکہ وہ بحیثیت قائد اپوزیشن تمام اپوزیشن جماعتوں میں فلور کوارڈینیشن کی کوشش کی مگر ٹی آر ایس نے ہمیشہ بی جے پی کا ساتھ دیا۔ کھرگے نے کہا کہ راہول گاندھی ہی ملک میں غیر بی جے پی حکومت تشکیل دے سکتے ہیں اور 2024 میں کانگریس کے زیر قیادت ہی مرکز میں حکومت تشکیل پائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 13 لاکھ جائیدادیں مخلوعہ ہیں مگر وزیر اعظم مودی 75 ہزار جائیدادوں کے سرٹیفکیٹس تقسیم کرکے نوجوانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ مودی نے ہر سال 2 کروڑ ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا، اب انہیں 16 کروڑ ملازمتوں کا جواب دینا ہوگا۔ بھارت جوڑو یاترا سے ملک کے عوام میں نئی امیدیں پیدا ہوگئی ہیں۔ صرف دو کروڑ کے کاموں کے بعد گجرات میں مودی نے پل کا افتتاح کیا تھا منہدم ہونے سے 145 افراد کی موت ہوگئی ۔ بنگال میں برج منہدم ہونے پر وزیر اعظم نے طنز کرکے بنگال کی حکومت کا خاتمہ ہو نے بھگوان کے اشارہ کا دعویٰ کیا تھا۔ گجرات حادثہ کے بعد کیا بی جے پی اقتدار سے محروم ہو جائیگی۔ مودی اس کا جواب دیں۔ کانگریس نے دستور کا تحفظ کیا ۔ مہنگائی و بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 26 کروڑ عوام کی آمدنی ماہانہ صرف 10 ہزار روپے ہیں۔ مودی اور امیت شاہ چند کارپوریٹس گھرانوں کی آمدنی بڑھا رہے ہیں۔ بی جے پی کو اقتدار سے محروم کرنے سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ن