سڈنی ۔16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی ٹیم کے سابق اسپنر براگ ہاگ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپنر روہت شرما کے متعلق کہا کہ وہ واحد ایسے بیٹسمین ہیں جو ٹوئنٹی 20 میں بھی ڈبل سنچری اسکور کرسکتے ہیں۔ ٹوئیٹر پر ایک شائق کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہاگ نے کہا کہ اس وقت روہت شرما ایسے کھلاڑی ہیںجن کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ اپنے تیز رفتار اسٹرائیک ریٹ کی بدولت ٹوئنٹی 20 میں بھی ڈبل سنچری اسکور کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورہت کے پاس چھکے مارنے کا منرفرد انداز ہے اور وہ اس کی بدولت ٹوئنٹی 20 میں بھی ڈبل سنچری اسکور کرسکتے ہیں۔ روہت شرما جنہوں نے ستمبر 2007ء میںڈربن میں انگلینڈ کیخلاف اپنے ٹی 20 کیریئر کا آغاز کیا ہے تاحال انہوں نے 94 ٹی 20 مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 137.68 کی اوسے 2331 رنز بنائے ہیں۔ علاوہ ازیں اس دوران انہوں نے چار سنچریاں اور 16 نصف سنچریا اسکور کی ہیں۔ یاد رہے آسٹریلیائی کپتان آرون فنچ ٹی 20 میں ڈبل سنچری بنانے کے قریب پہنچ چکے تھے جیسا کہ انہوں نے 2018ء میں زمبابوے کے خلاف 76 گیندوں میں 172 رنزـ اسکور کئے ہیں ۔ علاوہ ازیںگیل نے آئی پی ایل میں 66 گیندوں میں 175 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔