صرف غریب ممالک پر ماحولیات کو خراب کرنے کا الزام تھوپنا غلط ہے: وزیر اعظم مودی

,

   

نئی دہلی: وزیر اعظم مودی نے پیر کو جرمنی کے شلاس ایلمو میں جی سیون چوٹی کانفرنس میں شرکت کی ۔ کانفرنس شروع ہونے سے پہلے وزیرا عظم مودی نے کئی عالمی رہنماوں سے ملاقات کی اور پھر چوٹی کانفرنس کے پہلے سیشن سے خطاب کیا ۔ اپنی تقریر کے دوران وزیرا عظم مودی نے دنیا کے سبھی ممالک سے کہا یہ ایک غلط فہمی ہے کہ غریب ممالک ماحولیات کو زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں ۔بتادیں کہ جی سیون چوٹی کانفرنس کا پہلا سیشن آب و ہوا ، توانائی اور صحت سے متعلق تھا ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کی 1000 سے زیادہ سالوں کی تاریخ اس غلط فہمی یا پھر نظریہ کی پوری طرح سے تردید کرتی ہے ۔ ہندوستان نے ماحولیات کے تئیں اپنے عزم میں کبھی بھی کمی نہیں آنے دی ہے ۔