صرف نظام الدین کا مرکز ہی کیوں؟

   

نئی دہلی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اس وقت ہندوستان کا سارا میڈیا نظام الدین میں تبلیغی مرکز پر اپنا تعصب نکال رہا ہے لیکن اس سے قبل کئی ایک ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جہاں تبلیغی مرکز کے برعکس ہجوم کی موجودگی کے ساتھ لاک ڈاؤن کے قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس کی کچھ تفصیلات یہ ہیں :13 مارچ کے دن دن ہی محکمہ صحت نے کہا کہ کورنا صحت کے لئے کوئی ڈرنے والی چیز نہیں ہے ۔13 سے 15 مارچ کے درمیان 1500 افراد نظام الدین میں موجود تھے ۔ 16 مارچ تک سدی وینایک مندر بند نہیں کی گئی تھی ۔ 17 مارچ تک شیوڈی کی سائی بابا مندر بند نہیںکی گئی تھی ۔ 18 مارچ تک وشنو دیوی مندربندنہیں گئی تھی۔ 20 مارچ تک کاشی مندر کو بند نہیں کیا گیا پھر19 مارچ کوپہلی مرتبہ وزیر اعظم نے سوشل ڈسٹنس (سماجی دوری )کی بات کی تھی۔