صرف وقف نہیں ۔ منادر کی اراضیات بھی …

   

حیدرآباد : کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) نے اس کی رپورٹ میں کہا ہیکہ ریاست میں انڈومنٹ کی جملہ اراضی میں 23% اراضیات پر غیرقانونی قبضے کئے گئے ہیں۔ سی اے جی نے کہا کہ منادر کی اراضیات کے تحفظ کیلئے مناسب میکانزم نہ ہونے کی وجہ مزید غیرقانونی قبضوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اراضی تنازعات میں اضافہ کے جوکھم کے ساتھ۔ حالانکہ 20,124 ایکر 03 گنٹے اراضی پر ناجائز اور غیرقانونی قبضے کئے گئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرس نے صرف 3,488 ایکرس کیلئے ہی انڈومنٹ ٹریبونل میں مقدمات دائر کئے ہیں۔ سی اے جی نے مزید کہا کہ ایک نمونے میں 19 کے منجملہ 8 مندروں میں 3,861 ایکر 38 گنٹے کیلئے پٹہ دار پاس بکس دستیاب نہیں تھے جس سے ظاہر ہوتا ہیکہ 48.41 فیصد انڈومنٹ کی اراضی ان کے قبضہ میں ہے۔ انڈومنٹ کی 87,235 ایکر 39 گنٹے اراضی کے منجملہ کمشنرس کی جانب سے 59,898 ایکرس 32 گنٹے کیلئے پی پی بیز حاصل نہیں کئے گئے۔