نیویارک: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ ویکسین کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہوگی۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا نے اپنے آغاز کے کئی ماہ بعد شدت اختیار کی فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس وبائی مرض سے پانچ کروڑ 44 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے 13 لاکھ 18 ہزار افراد سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کو 6لاکھ 60 ہزار 905 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جمعے کو چھ لاکھ 45 ہزار 410 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔یہ تعداد 7نومبر کے کیسز سے بڑھ گئی تھی۔ 7نومبر کو 6لاکھ 14 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر ویکسین کی فراہمی محدود ہوگی۔ ویکسین لگانے کے لیے ہیلتھ ورکرز، عمر رسیدہ افراد اور کورونا وائرس کے خطرے سے دوچار افراد کو ترجیح دی جائے گیانہوں نے توقع ظاہر کی کہ ویکسین کے آنے سے اموات کی تعداد میں کمی ہو جائے گی جبکہ صحت کا نظام بھی اس قابل ہو جائے گا کہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔ تاہم عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے خبردار کیا کہ پھر بھی کورونا وائرس پھیلنے کا امکان ہوگا، اس کے لیے نگرانی رکھنے کی ضرورت ہوگی۔ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ ویکسین آنے کے بعد بھی ٹیسٹوں کی ضرورت ہوگی، متاثرہ افراد کو الگ رکھنے کی ضرورت ہوگی اور ان لوگوں کی بھی نگرانی کی ضرورت ہوگی جن سے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد ملے ہوں۔