صرف کانگریس ماڈل ہی ملک کو آگے لے جا سکتا ہے :ڈگ وجے

   

بھوپال : کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن دگ وجے سنگھ نے آج دعویٰ کیا کہ صرف کانگریس ماڈل یعنی گاندھی نہرو کا نظریہ ہی ملک کو ترقی کی راہ پر لے جا سکتا ہے ۔سابق وزیر اعلیٰ سنگھ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے لکھا،‘آپ کا شکریہ مودی جی اور جے شنکر جی،جو آپ نے پنڈت جواہر لال نہرو کی غیر وابستہ خارجہ پالیسی کو اپنایا، جس کی بھارتیہ جن سنگھ ہمیشہ مخالفت کرتی رہی ہے ۔ بی جے پی چاہے یا نہ چاہے ، آخر کار اسے کانگریس کی وہ تمام پالیسیاں اپنانی ہوں گی، جن کی وہ مخالفت کرتی رہی ہے ۔