کانگریس اپنی نظریاتی بنیادیں کھوچکی ہے، پرکاش کرت کا خطاب
اگرتلہ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) پولٹ بیورو کے رکن نے کہا ہے کہ صرف کمیونسٹ ہی مرکز میں بی جے پی کے خلاف ایک طاقتور متبادل ہوسکتے ہیں۔ سی پی آئی کے 100 سالہ یوم تاسیس کے ضمن میں ایک یادگار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرت نے جمعرات کو کہاکہ کانگریس اب اپنی نظریاتی بنیادیں کھوچکی ہے جو اس کے پاس جدوجہد آزادی تحریک میں تھیں۔ کرت نے کہاکہ ’اس تناظر میں اب مودی ۔ شاہ حکمرانی کے خلاف صرف کمیونسٹ جماعتیں ہی ایک متبادل فراہم کرسکتی ہیں‘۔ سی پی آئی (ایم) کے لیڈر نے کہاکہ ملک بھر کے کمیونسٹ اب کسانوں، مزدوروں، محنت کش عوام، طلبہ و نوجوانوں کو اپنے ساتھ لے کر بی جے پی زیرقیادت حکومت کے خلاف تحریکات منظم کریں گی۔ کرت نے کہاکہ کمیونسٹ جماعتیں نوآبادیاتی نظام کے خلاف لڑنے کی تاریخ رکھتی ہیں اور ہندوستانی کمیونسٹوں سے برطانیہ خوفزدہ رہتا ہے۔