صرف گوری، نیلی آنکھوں والی ایئرہوسٹس کی بھرتیاں، امریکی ایئرلائنز پر مقدمہ دائر

   

لاس اینجلس: امریکہ کی ایک عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ بیس بال گیم کے کھلاڑیوں کیلئے مخصوص چارٹرڈ یونائیٹڈ ایئر لائنز صرف نوجوان گوری رنگت والی لڑکیوں کو بطور ایئر ہوسٹس بھرتی کررہی ہے جو کہ دوسری قوموں کے ساتھ نسلی تعصب کی علامت ہے۔لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز کی دو ایئر ہوسٹس نے ایئرلائن کیخلاف ایک مقدمے میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں لاس اینجلس ڈوجرز بیس بال ٹیم کے لیے چارٹر فلائٹس پر کام کرنے کے لیے کامیاب کیا گیا تھا لیکن چارٹرڈ فلائٹ مخصوص خصوصیات والی لڑکیوں کو بھرتی کرتی ہے جو کہ نوجوان، گوری، پتلی، سنہرے بالوں والی اور نیلی آنکھوں والی ہونی چاہیے۔