عدن، یمن 26جولائی (آئی این ایس) یمن کی حکومت حامی فورسز نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے شمالی صوبہ صعدہ میں فوجی اڈوں کو نشانہ بناکر کئے گئے بڑے پیمانے پر حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک بیان میں، فورسز نے جمعے کے روز کہا کہ انہوں نے صعدہ صوبے کے شمال میں الیب فوجی محاذ پر حوثیوں کے بڑے حملے کو ناکام بنا دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جھڑپ میں 10 سرکاری فوجی مارے گئے ، جب کہ ‘‘دشمن کے درجنوں جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے ۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حوثی عسکریت پسندوں کی لاشیں علاقے کی وادیوں میں پڑی ہوئی ملی ہیں اور حوثی فوجیوں کی تین گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔