نظام آباد :6؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے صفائی کے مہم کے تحت دیہاتوں میں انجام دئیے جانے والے پروگرام کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جائزہ لیا اور اس موقع پر عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دیہات میں صفائی کی خصوصی مہم کے تحت کسی بھی مقام پر کچرا کے انبار کو نہ رکھیں اور صفائی کا خصوصی طور پر جائزہ لیں اگر صفائی کی انجام دہی میں لاپرواہی برتنے کی صورت میں ایم پی ڈی او پر کارروائی کرنے کا انتباہ دیا اور ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر دیہات میں ایک ایکر پر مشتمل پارک کے قیام کیلئے اقدامات کریں اور ہریتا ہرم کے تحت شجرکاری کریں اور شجرکاری کے بعد پانی فراہم کریں اور دیہاتوں میں گڑھوں کو بھرتی کریں اور کسی بھی مقام پر گندہ پانی کو ٹھہرنے نہ دیں اور ہر روز کچرے کی نکاسی کریں اور ہریتا ہرم کیلئے گڑھوں کی کھدوائی کریں اور ٹری گارڈس کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں ۔ دیہات میں صفائی کے خصوصی اقدامات کریں ۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر لتا ، پنچایت آفیسر سدھا کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔