صفائی ورکرس کے تحفظ کو اولین ترجیح، سرینواس یادو کا بیان

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 21 اگست (سیاست نیوز) وزیر افزائش مویشیان ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ صفائی ورکرس کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔ انہوں نے صفائی کے کاموں میں عصری ٹکنالوجی کے استعمال پر زور دیا اور کہا کہ صنعت نگر حلقہ میں تجرباتی طور پر صفائی کے کام میں روبوٹ ٹکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔ اس طریقہ کو حیدرآباد شہر کے دوسرے مقامات تک توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مین ہولس میں پلاسٹک اشیا ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔