پلے پرگتی کو دیہی عوام کی تائید حاصل، سداشیو نگر میں پرنسپل سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ کا خطاب
کاماریڈی:پرنسپل سکریٹری محکمہ دیہی ترقیات سندیپ کمار سلطانیہ نے پلے پرگتی کے پروگرام سداشیو نگر منڈل میں پلے پراگتی ونم کا جائزہ لیااور اس موقع پر کہا کہ پلے پراگتی پروگرام کے بعد 90 فیصد وبائی امراض میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ پلے پراگتی ونم کے تحت نرسری کی افزائش پر سرپنچ سرینواس ریڈی کو مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر کہا کہ گذشتہ سال کی گئی شجرکاری کے باعث سداشیو نگر میں بہترین نتائج پیش آرہے ہیں اور دیہات میں صاف ستھرا ماحول پیدا ہورہا ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو دور اندیشی کے تحت ریاست گیر سطح کے 11769 گرام پنچایتوں میں ہر روز صفائی کے کام انجام دے رہے ہیں اور تمام گرام پنچایتوں کو مستحکم کرنے کیلئے فنڈس بھی منظور کررہے ہیں کچرے کی نکاسی اور اس سے کھاد کی تیاری سے گرام پنچایتوں کو آمدنی بھی حاصل ہورہی ہے ۔ پلے پراگتی کے پروگرام کے آغا ز کے بعد دیگر ریاستیں بھی اس اسکیم پر نظر رکھے ہوئے ہیں پلے پراگتی کا مقصد عوام کی صحت ہے اور حفظان صحت کیلئے اس پروگرام کو آغاز کیا گیا ہے اور اس پروگرام کے آغاز کے بعد سے 90 فیصد وبائی امراض میں کمی واقع ہوئی ہے اور دیہی سطح پر عوام کا بھی تعاون حاصل ہوا ہے اور ہر منڈل میں 10 ایکر محیط اراضی پر پلے پراگتی ونم قیام کیا جارہا ہے ریاست گیر سطح پر 545 منڈلوں میں اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے اور ہر ایک ونم پر 40لاکھ خرچ کئے جارہے ہیں ۔ اس پروگرام میں رکن اسمبلی یلاریڈی جے سریندر نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو تلنگانہ حاصل کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر جدوجہد کرتے ہوئے تلنگانہ حاصل کیا تھا اور اسی جدوجہد کے تحت تمام شعبوں میں آگے بڑھنا بھی ایک جدوجہد ہے ۔ گرام پنچایتوں کو فنڈس کی منظوری پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹرشرت ، ایڈیشنل ضلع کلکٹر وینکٹیش دھوترے کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے عہدیدار بھی موجود تھے۔