سنگاریڈی میں بارش کے دوران ایڈیشنل کلکٹر کا ترکاری مارکٹ دورہ،مسائل سے واقفیت
سنگاریڈی : سنگا ریڈی میں آج صبح بارش کے دوران ضلع اڈیشنل کلکٹر راجر شی شا نے ریتو بازار ترکاری مارکیٹ یارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے ترکاری کے دکانداروں کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور بلدیہ عہدیداروں کو ہدایت دی صاف صفائی پر خصوصی توجہ دیں ایڈیشنل کلکٹر نے کہا کہ سنگا ریڈی کے تمام بلدیہ وارڈس میں صاف صفائی ڈرینج سسٹم کی صفائی اور پینے کے صاف و شفاف پانی کی سربراہی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ موسم برسات میں بارش کے دوران اکثر موریوں ونالیوں میں پانی جمع ہو کر سڑک پر بہتے ہوے جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے عوام کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایسے موقع پر کسی بھی مقام سے شکایت موصول ہو تو فوری بلدیہ عملہ پہنچ کر صاف صفائی کے کام انجام دیں پوتریڈی پلی روڈ نمبر 2 کے نشیبی علاقہ سے شکایت موصول ہونے پر ایڈیشنل کلکٹر خود وہاں پہنچ کرمعائنہ کیا اور کہا کہ موسم برسات میں بارش کا پانی جمع ہو کر باہر آ رہا ہے انہوں نے فوری مذکورہ مسائل حل کرنے بلدیہ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ جب کہ ڈرینج سسٹم کے لئے پانچ لاکھ روپے منظور کیا جانا ہے جو ناکافی ہے ۔اڈیشنل کلکٹر نے کہا کہ فوری ڈرینج سسٹم کی تعمیر کی جائے گی ایڈیشنل کلکٹر نے ہریتا ہارم پروگرام کے تحت پوتریدی پلی تا کندی تک اور پوتریدی پلی تا سنگاریڈی تک شاہراہوں پر پودوں کی شجر کاری کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع رکن بلدیہ رامپا،منیجر فصاحت علی بیگ،بلدیہ انجینئر، ساینٹری انسپکٹر اور انجینئر و دیگر موجود تھے۔