صفائی کرنے والی خاتون کی ایمانداری 10 لاکھ پاؤنڈ کا چیک واپس کردیا

   

قاہرہ : مصر میں اس وقت سوشل میڈیا پر لیڈیز کلب میں خاتون ہاؤس کپیر کی ایمانداری کو سراہا جا رہا ہے جنہوں نے صفائی کے دوران ملنے والا چیک واپس کر دیا۔ خاتون کارکن نے واش روم میں صفائی کے دوران ملنے والے 10 لاکھ پاؤنڈ کا چیک فوری طور پر کلب حکام کے حوالے کردیا۔ العربیہ نیٹ کے مطابق عبیرعلی سکندریہ کے سموحہ سپورٹس کلب میں صفائی کارکن کے طور پر ملازمت کرتی ہیں۔‘مصری خاتون نے بتایا کہ ’واش روم کی صفائی کے دوران 10 لاکھ پاؤنڈز کا چیک دیکھ کرحیرت ہو گئی۔ زیادہ حیرت اس بات سے تھی کہ چیک کو کوئی بھی کیش کرا سکتا تھا۔‘