صفائی ہر کسی کی ذمہ داریاچم پیٹ میں ایڈیشنل کمشنر کا دورہ

   

اچم پیٹ ۔/6جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع ناگرکرنول کے ایڈیشنل کلکٹر منو چودھری نے کہا کہ شہر کو صاف رکھنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔انھوں نے اچم پیٹ کا دورہ کرتے ہوئے17 ویں وارڈ ٹیچرس کالونی پہنچ کرصفائی سے متعلق وہاں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسم برسات کے پیش نظر اپنے اطراف و اکناف کی صاف ستھرائی کے ساتھ ہی صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بلدیہ عہدیدار اور ذمہ دار عملہ شہر کی صاف ستھرائی برقرار رکھنے کی مستقل کوششوں کے ساتھ کام کرتے رہیں۔ انہوں نے عوام سے کالونیوں میں لگائے گئے پودوں کی حفاظت کرنے کی اپیل کی۔بعد ازاں انھوں نے مستقر میں واقع واساوی مندر کے پچھلے حصہ میں ڈرینیج ، قبرستان اور ڈمپنگ یارڈ کا بھی معائنہ کیا۔اس پروگرام میں ٹریننگ کلکٹر چترا مشیرہ، آرڈیاو پانڈو نائک ، میونسپل چیئرمین توکسی رام، کمشنر وینکٹیشور ، اے ای میگاتھاتھ اور ٹی آر ایس ٹاؤن صدر رمیش راؤ اور دیگرقائدین نے بھی شرکت کی۔