حیدرآباد :۔ صفدریہ گرلز ہائی اسکول میں سابقہ صدر معلمہ مسز صفیہ سلطانہ کے وظیفہ حسن خدمت کی سبکدوشی کے سلسلے میں وداعی تقریب 16 مارچ 2021 کو منعقد ہوئی ۔ صدارت سکریٹری جناب ہمایوں علی مرزا نے کی ۔ صدر معلمہ محترمہ حمیرہ کوثر قادری نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ تقریب کا افتتاح طالب علم مریم کی قرات کلام پاک سے ہوا ۔ حمد و نعت عرشیہ اور فوزیہ نے پیش کی ۔ سکریٹری نے اپنے استقبالیہ کلمات میں صدر معلمہ کے کام کی سراہانہ کی اور گلپوشی اور شال پوشی کی اور انگریزی اردو میں تہنیت نامہ پیش کیا گیا ۔ مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر جناب میر تراب نے بھی صدر معلمہ کی ہمہ گیر شخصیت پر نظر ڈالی اور اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا اس کے بعد محترمہ زینب رضوی اور محترمہ تمیز النساء نے سابقہ صدر معلمہ صفیہ بیگم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ مسز شہناز نے نظم کے ذریعہ اپنے دلی تاثرات کا اظہار کیا ۔۔