صفر اکاؤنٹ کی کشادگی کیلئے مسلم طلبہ بینک کے چکر کاٹنے مجبور

   

Ferty9 Clinic

بینک عہدیداروں کے تعصب کی وجہ اسکالرشپس سے محرومی کا اندیشہ ، رکن اسمبلی کو یادداشت

مدھول : جمیعتہ علماء ہند شاخ مدھول کے ایک وفد نے رکن اسمبلی مدھول مسٹرجی وٹھل ریڈی سے ان کے کیمپ آفس میں ملاقات کرتے ہوئے ایک یادشت حوالہ کی جس میں وہ مسائل درج تھے جن کولیکرعوام نے جمیعت سے رجوع کیاتھااس یادشت میں طلبہ کو زیرو اکاونٹ کھولنے میں یس بی آئی مدھول بنک عہدیداران کی تعصب پرستی کی شکایت کی گئی کہ بنک عہدیداران مسلم اولیائے طلبہ سے ناروا سلوک اختیارکرتے ہوئے اُنھیں بنک کے چکرکاٹنے پرمجبورکررہے ہیں اور مختلف قسم کے بہانے بنائے جارہے ہیں ،جس کی وجہ سے کئی مسلم طلباء وطالبات اسکالرشب سے محروم ہونے کاخدشہ ہے ۔ مدھول نئی آباد ی جوکہ کثیرمسلم اقلیتی علاقہ ہے جہاں راشن شاپ نہ ہونے کی وجہ سے عوام بالخصوص بیواہ خواتین عمررسیدہ افراد کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔چاول تومفت مل رہے ہیں لیکن اسے لیجانے کیلئے آٹوخرچہ فی کس پچاس روپئے غریب پربھاری پڑرہا ہے ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ حکومت نے بستی دواخانہ قائم کرنے کااعلان کیاہے ، اس لحاظ سے مسلم بستی نئی آبادی میں اس کی منظوری عمل میں لانے کی درخواست کی گئی ۔ رکن اسمبلی مدھول مسٹر جی وٹھل ریڈی نے کہاکہ جمیعت علماء ہند ایک بلامذہب وملت کام کرنے والی فعال جماعت ہے، انسانی خدمت اس کا بنیادی مقصد رہا ہے۔ آفات سماوی ہوپھر کوئی اورناگہانی واقعہ جمیعت علماء خدمت کے میدان میں ہمیشہ آگے رہتی ہے اس موقع پر سرپرست جمیعت علماء مدہول مولاناسلیم الدین قاسمی، صدرجمیعت علماء مدھول، اراکین جمیعت حافظ اطہرفیضی، حافظ عبدالرزاق، صدرنشین منڈل پریشد عائشہ افروز خان، محمدبشیراحمدصدرمیناریٹی سیل مدھول منڈل ،زیڈپی ٹی سی مدھول منڈل سریندرریڈی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔