صفر داخلے والے سرکاری اسکولس کی ترقی نہیں

   

محکمہ تعلیم سے ٹیچرس کی ترقیوں کیلئے رہنمایانہ خطوط کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 23 اگست (سیاست نیوز) ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن نے ڈی ای اوز کو ہدایت دی ہیکہ ریاست میں ٹیچرس کی ترقیوں کے عمل میں ایسے اسکولس کو ہرگز شامل نہ کیا جائے جہاں صفر داخلے (زیرو انرولمنٹ) ہیں ساتھ ہی ترقیوں کیلئے ٹیچرس کی سیناریٹی لسٹ تیار کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ ہیڈماسٹر جائیدادوں کیلئے سرکاری، لوکل باڈی (ایم پی پی۔ زیڈ پی پی) اسکولس اسسٹنٹ کی لسٹ، اسکول اسسٹنٹ کی جائیدادوں کیلئے ایس جی ٹی سیناریٹی لسٹ 1:3 تناسب سے تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ٹیچرس کی ترقی سے متعلق کونسلنگ کیلئے بھی رہنمائیے خطوط جاری کئے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہیکہ ماضی میں 2023,2024ء میں ترقی حاصل نہ کرنے والے ٹیچرس 2024ء میں ترقی حاصل کرنے کے بعد اندرون 15 یوم خدمات سے رجوع ہونے والے ٹیچرس کو بھی سیناریٹی کی فہرست میں شامل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس تناظر میں دو یا اس سے زیادہ مضامین میں اہل رہنے والے ایس ٹی جیز کو ایک سبجیکٹ کی سیناریٹی لسٹ میں اپنے نام کو شامل کرنے کیلئے انڈرٹیکنگ دینا ہوگا۔ ایک سبجیکٹ سے ریورشن حاصل کرنے والے ٹیچرس اسی سبجیکٹ میں ترقی کے اہل ہوں گے۔ عہدیداروں نے یکم ؍ اگست 2025ء مخلوعہ جائیدادوں کٹ آف کے طور پر حاصل کرنے کی ہدایت دی۔ جون 2024ء کے بعد اسکول اسسٹنٹ یا اس کے مساوی کیڈرس کو خالی تصور کرتے ہوئے ترقیوں کیلئے غور کیا جائے جس میں 30 فیصد جائیدادوں ڈائرکٹ ریکروٹمنٹ 70 فیصد جائیدادوں کو ترقیوں کیلئے مختص کیا جائے۔ تاہم ہیڈماسٹر کی صدفیصد جائیدادوں کو ترقی کے ذریعہ بھرتی کی جائے گی۔ فی الحال ضرورت کے مطابق مخلوعہ جائیدادوں کو ترقی کی فہرست میں اعلان کیا جائے۔ (بیاگ لاگ) مختص جائیدادوں کو 70:30 کے تناسب میں شمار نہ کیا جائے بلکہ متعلقہ زمروں کیلئے ظاہرکیا جائے۔ 2