نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب سے صفورہ زرگر کا پی ایچ ڈی میں داخلہ منسوخ کئے جانے پر طلبا نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا اور کیمپس میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ طلبا کا الزام ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ صفورہ کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔اس دوران طلبا نے آر ایس ایس کی قبر کھدے گی، جامعہ کی دھرتی پر‘ اور ’اے بی وی پی کی قبر کھدے گی، جامعہ کی دھرتی پر‘ جیسے نعرے لگائے۔ طلبا کا گروپ جامعہ کے شعبہ سماجیات کے سامنے پہنچا اور ناانصافی اور طلبا مخالف اقدام پر مظاہرہ کیا۔