صفورہ کو ضمانت مل گئی

,

   

نئی دہلی : دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ صفورہ زرگر کی ضمانت منظور کر لی۔صفورہ کو اسی سال کے شروع میں شمال مشرقی دہلی کے فسادات میں مبینہ کردار ادا کرنے کا غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے ) کے تحت مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔ایم فل کی طالبہ صفورہ کو 10 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت ملی۔ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ صفورہ ان سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں جن کی بابت ان سے تفتیش کی جارہی ہے اور وہ جاریہ تحقیقات میں اثر و رسوخ استعمال کرنے ، رکاوٹیں ڈالنے اور مداخلت سے بھی باز رہیں گی۔