صلاحیتوں کو عوام کی ترقی کیلئے استعمال کریں

   

ونپرتی میں نو منتخب کونسلرس کو کلکٹر یاسمین باشاہ اور ریاستی وزیر نرنجن ریڈی کا مشورہ

ونپرتی۔5 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی میونسپل کونسل عوام کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ کام کرتے ہوئے ونپرتی کو ریاستی ایوارڈ حاصل ہوا اس طرح محنت کریں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کیا۔ آج ونپرتی میونسپل کا اجلاس گٹویادو چیرمین ونپرتی میونسپل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر یاسمین باشاہ بھی شریک تھیں۔ اس موقع پر وزیر زراعت مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ونپرتی میونسپل کے نومنتخبہ کونسلروں میں تعلیم یافتہ تجربہ کار اور نوجوان ہیں۔ ان سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو ونپرتی کی ترقی کے لیے استعمال کریں۔ بعیر کسی بدعنوانی کے کام کریں۔ شہر ونپرتی کو ہر شعبہ میں آگے بڑھانے کے لیے عوام کا تعاون حاصل کرتے ہوئے اور عوام میں شعور بیدار کرنا ونپرتی میونسپل کونسل کی ذمہ داری ہے۔ میونسپل کے کونسلروں کو بہترین خدمات کی انجام دہی کے لیے تربیتی کلاسس کا اہتمام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کلاسس میں حکومت کی جانب سے جوکہ میونسپل قانون پر خصوصی تربیت دی جائے۔ ریاستی حکومت کے پٹناپرگتی پروگرام میں تمام کونسلر عوام کا ساتھ لے کر شہر کی صفائی اور زیرالتوا کاموں کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کو روبہ عمل لانے کے لیے اقدامات کریں۔ ونپرتی میں انڈر ڈرین کی تعمیر کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔ عنقریب اس کا کام شروع کرنے کا عزم کیا۔ کلکٹر یاسمین باشاہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کونسلر کے تعاون سے ونپرتی شہر میں زیر التوا کاموں کو تکمیل کیا جائے گا۔ ونپرتی میونسپل کونسل کو ضلع انتظامیہ کا مکمل تعاون رہے گا۔ اس موقع پر وائس چیرمین سریدھر، کمشنر رجنی کانت کے علاوہ تمام کونسلر شریک تھے۔ بعدازاں وزیر زراعت نے تمام نئے کونسلروں کی گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔