صلاح زخمی،آئندہ دومقابلوں سے باہر

   

قاہرہ ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سوپر اسٹارفٹبالرمحمد صلاح کے پرستاروں کے لیے بری خبرہے کیونکہ صلاح کے ٹخنے کی تکلیف افریقہ کپ آف نیشنز کوالیفائرز میں مصر کی نمائندگی کے لیے رکاوٹ بن گئی ہے ۔کینیا اورکوموروس کے خلاف وہ میدان میں نہیں اتر سکیں گے۔ قاہرہ میں مقرر افریقہ کپ آف نیشنز کے کوالیفائرز، کینیا اور مصر کا میچ شروع ہونے سے پہلے ہی بے مزا ہوگا۔ سوپر اسٹار محمد صلاح کے زخمی ہونے اور عدم شرکت مصری ٹیم سمیت پرستاروں کے لیے مایوسی کی وجہ بن گئی۔ گذشتہ ہفتے ٹخنے کی تکلیف کا شکار محمد صلاح کو ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث فارورڈ محمد صلاح 14 اور پھر 18 نومبر کو مقرر کوموروس کے خلاف میچ میں جلوہ گر نہیں ہوں گے۔