جموں ۔ 8 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ علحدگی پسندوں کے خلاف سخت کارروائی اُس وقت کی گئی جبکہ اُنھوں نے صلح کی پیشکش پر مرکز کو کوئی جواب نہیں دیا ۔ مرکزی حکومت گزشتہ چار سال سے اُنھیں یہ پیشکش کرتی آرہی ہے ۔ کشمیری طلبہ کو ریاست کے باہر تحفظ کا تیقن دیا گیا اور تمام ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اُن کے تحفظ کو یقینی بنائیں جبکہ بی جے پی کو ہدایت دی گئی کہ اُن کا ساتھ دیں اور اُن کو درپیش مسائل کی یکسوئی میں ہرممکن مدد کرے ۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ کانگریس اس کامیابی کا سہرا مودی کے سر نہیں باندھنا چاہتی کیونکہ مودی نے پاکستان کی سرزمین پر کارروائی کی ۔
