پداپلی : ضلع میں صنعتوں کے قیام کے لئے حکومت کے قواعد پر عمل کرتے ہوئے بروقت درکار اجازت نامے مہیا کرنے کی ضلع ایڈیشنل کلکٹر پداپلی لکشمی نارائنانے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ صنعتی ترقی اور صنعتوں کو فراہم کی جانے والی مراعات سے متعلقہ امور پر بروز منگل 13 جولائی ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ زوم کانفرنس کے ذریعہ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ ضلع میں قائم ہونے والی صنعتوں کے لئے مختلف محکمہ جات کی جانب سے جاری کئے جانے والے اجازت ناموں سے زیرالتواء درخواستوں کی یکسوئی کر فی الفور اجازت نامے جاری کرنیکی انڈسٹریز پرموشن کمیٹی کو انھوں نے ہدایت دی۔ضلع کے 2 ایس سی، 2 ایس ٹی کو اور ایم ایس ایم ای ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو سرمایہ کاری لاگت سبسڈی ، 7یونٹوں کے لئے سود سبسڈی کی ضلع ایڈیشنل کلکٹر نے منظوری دی۔