صنعتکار بی کے برلا کا دیہانت

   

ممبئی ؍ کولکاتا ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برلا گروپ کے سرپرست اور ہندوستانی صنعت کی بڑی شخصیت بسنت کمار برلا کا بعمر 98 سال آج ممبئی میں دیہانت ہوا۔ انکی فیملی نے کہا کہ برلا پیرانہ سالی سے متعلق عارضوں سے دوچار تھے۔ وہ 15 سال کی عمر سے بزنس میں سرگرم ہوئے اور سنچری ٹکسٹائلس اینڈ انڈسٹریز کے چیرمین رہے۔ پسماندگان میں دو بیٹیاں ہیں ۔ انکی شریک حیات سرلا کا 2015ء اور بیٹے ادتیہ کا 1995ء میں دیہانت ہوا تھا۔