ریاض ۔ سعودی کے صنعتی شعبے میں سعودی خواتین کارکنوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ مختلف صنعتوں میں کام کرنے والی سعودی خواتین کی تعداد میں 120 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سال رواں کے دوران خواتین ملازمین کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی۔سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق 2018 کے آخر تک سعودی عرب کے مختلف صنعتی شعبوں میں کام کرنے والی سعودی خواتین کی تعداد 7860 تھی۔سعودی اتھارٹی برائے انڈسٹیریل سٹیز اینڈ ٹیکنالوجی زون(مدن) کے کے ڈائریکٹر جنرل انجینئرخالد السالم نے کہا کہ صنعتی شعبے میں سعودی خواتین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ خوش آئند ہے جو ویژن 2030 کے مقررہ اہداف میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعت سے منسلک خواتین 2020 کے عنوان سے دو روزہ آن لائن سمینار منعقد کیاجائے گا جو 20 اور 21 دسمبر کو ہو گا۔ سمینار میں صنعتی شعبے میں خواتین کو فراہم کی جانے والی مراعات اورمدن کی جانب سے آئندہ کی منصوبہ بندی کے بارے میں تفصیلی طور پر شرکا کو آگاہ کیاجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مدن نے صنعتی شعبے کو خواتین کے لئے مزید پرکشش بنانے کیلئے کافی مراعات دی ہیں تاکہ وہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔صنعتوں میں کام کرنے والی خواتین کے لے بھی ماحول کو صاف ستھرا بنایا گیا ہے تاکہ وہاں کام کرنے والی خواتین مکمل یکسوئی سے محنت کرسکیں۔