حیدرآباد۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) کل ہند صنعتی نمائش 2022 کا 8 اپریل کو اختتام عمل میں آئے گا۔ نمائش سوسائٹی نے آج یہ اعلان کیا۔ یکم جنوری کو آغاز کے ایک دن بعد ہی نمائش کو ملتوی کردیا گیا تھا اور 25 فروری سے اس کا دوبارہ آغاز عمل میں آیا۔ نمائش سوسائٹی کی مینیجنگ سوسائٹی نے تمام سرکاری محکموں سے اظہار تشکر کیا ہے جنہوںنے نمائش کے انعقاد میں تعاون کیا۔