نئی دہلی 12 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی صنعتی پیداوار کی شرح ماہ جولائی میں گھٹ کر 4.3 فیصد رہ گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ مینوفیکچرنگ شعبہ میں گراوٹ اس کی اصل وجہ ہے ۔ صنعتی پیداوار ماہ جون میں 1.2 فیصد تھی جو ماہ مئی میں 4.6 فیصد تک پہونچ گئی تھی ۔ جولائی میں تاہم یہ شرح 4.3 فیصد رہ گئی ہے ۔ وزارت اعداد و شمار کی جانب سے پیش کردہ ڈاٹا میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ صنعتی پیداوار اپریل سے جولائی کے درمیان 3.3 فیصد ہوگئی ہے جبکہ سال گذشتہ اتنے عرصہ میں یہ شرح 5.4 فیصد تھی ۔ مینوفیکچرنگ شعبہ میں گراوٹ کو اس کمی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔