صنعت نگر میں بدنام زمانہ، عادی سارق گرفتار

   


حیدرآباد۔ صنعت نگر پولیس نے بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ اشیاء کو ضبط کرلیا۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق گنٹور سے تعلق رکھنے والے رائے پاٹی وینکٹ راؤ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو جیاکر کالونی کے فلیٹ نمبر 541 میں واردات انجام دیا تھا۔ 20 نومبر کو مکان مالک جو آر بی آئی کا ریٹائرڈ ملازم ہے اپنے آبائی مقام روانہ ہوا اور وہ واپس آنے تک اس کے مکان میں داخل ہوکر بدنام زمانہ سارق نے 2 کیلو چاندی اور 30 تولہ سونے کی زیورات کا سرقہ کرلیا تھا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد سارق کو گرفتار کرلیا۔