حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) صنعت نگر پولیس نے ایرہ گڈہ ہاسپٹل کے قریب سے ایک خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو ہاسپٹل کے قریب سنسان علاقہ میں پائی گئی ۔ پولیس کے مطابق اس خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جس کے گلے میں رسی پھندے کے مانند پائی گئی ۔ پولیس نے مقام واردات کا پنچنامہ کرنے کے بعد ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس خاتون جس کی کی عمر 35 تا 40 سال کے درمیان پائی جاتی ہے کا قتل کردیا گیا اور عصمت ریزی بھی کی گئی ۔ صنعت نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔