حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک روڈی شیٹر کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ نرسنگ داس گوڑ کل رات اپنے گھر جارہا تھا کہ چند افراد نے اس پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ اس قتل کی واردات کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی اور صنعت نگر پولیس نے فوری مقام پر پہونچکر حالات کو قابو میں کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نرسنگ داس گوڑ روڈی شیٹر کا پرانی دشمنی کے سبب قتل کردیا گیا اور پولیس نے ان قاتلوں کی شناخت کرلی ہے ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ مہیش اور تروملیش نے سازش تیار کرتے ہوئے گوڑ کا قتل کردیا ۔ ہلاک روڈی شیٹر بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن تھا جس کے خلاف ایس آر نگر اور صنعت نگر پولیس اسٹیشنوں میں کئی مقدمات درج تھے ۔