حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک ضعیف خاتون کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 80 سالہ سندراماں جو شیواجی نگر علاقہ کی ساکن بتائی گئی ہے ۔ یہ خاتون اس کے مکان میں تنہا ریتی تھی ۔ اس خاتون کے تین لڑکے بتائے گئے ہے جو شادی کے بعد اپنی بیویوں کے ہمراہ بورا بنڈہ کے مختلف علاقوں میں رہتے تھے ۔ اس مکان میں ضعیف خاتون کا ساز و سامان بکھرا پڑا تھا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ افراد خاندان میں سے کسی نے اس ضعیف خاتون کا قتل کیا ہوگا ۔ جس پر وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کیا گیا ۔ پولیس صنعت نگر مصروف تحقیقات ہے ۔