صنعت نگر میں ہسٹری شیٹر کا قتل

   

حیدرآباد، :شہر حیدرآباد میں نامعلوم افراد نے ہسٹری شیٹر کالافیروز کا صنعت نگر کی آرکے سوسائٹی میں قتل کردیا۔پرانی مخاصمت قتل کی وجہ سمجھی جارہی ہے ۔ان نامعلوم حملہ آوروں نے چاقو سے فیروز پر حملہ کردیاجس کے نتیجہ میں وہ شدید طورپر زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کے لئے فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔صنعت نگر پولیس نے مقام واردات کا معائنہ کیا اور جانچ شروع کردی۔