حیدرآباد :۔ پاپولیشن فرسٹ ، یو این ایف پی اے اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مشترکہ زیر اہتمام 25 مارچ کو صبح 11 تا 2 بجے دن اردو میڈیا میں صنفی رپورٹنگ مواقع اور چیالنجس پر ویبنار مقرر ہے جس میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ پیانل مباحث ہوں گے ۔ اس موقع پر پروفیسر احتشام احمد خاں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی خیر مقدمی تقریر کریں گے جب کہ تعارف ڈاکٹر اے ایل شارادا ڈائرکٹر پاپولیشن فرسٹ پیش کریں گے ۔ اسی طرح پیانل کے شرکاء اور ماڈریٹر کا تعارف پروفیسر شاہدہ مرتضیٰ ، ڈائرکٹر سنٹر فار ویمنس اسٹیڈیز پیش کریں گے ۔ پیانل مباحث میں جناب قربان علی ممتاز صحافی ، مسز سیما مصطفی پریسیڈنٹ ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا و ایڈیٹر ان چیف آف سٹیزن ، مسز راشیدہ حسین موظف آئی آر ایس ، جناب محمد اعظم شاہد سینئیر جرنلسٹ سالار ، ماڈریٹر جناب گوہر گیلانی ممتاز جرنلسٹ پولیٹیکل انالسٹ ہوں گے ۔ صدارتی خطاب پروفیسر رحمت اللہ وائس چانسلر مہمان اعزازی دیں گے ۔ لائیو پروگرام یوٹیوب
youtube.com/imcmanuu/
پر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔۔