صوبہ کردستان میں پاسداران انقلاب کے راکٹ حملے

   

بغداد : پیر شام کو ایرانی فوج نے عراق کے صوبہ کردستان کے کچھ علاقوں پر بمباری کی جب کہ پاسداران انقلاب نے راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔میڈیا کے نامہ نگار نے مزید کہا کہ ایرانی حملوں میں خطے میں مقامات پر میزائل لانچروں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب کی طرف سے بمباری کا نشا نہ بنائے گئے علاقوں سے شہریوں کی نقل مکانی شروع ہوئی۔یہ واقعہ ایرانی ملیشیا کی جانب سے شمالی عراق میں تہران مخالف عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے کے حملے کے دو دن بعد سامنے آیا ہے۔سرکاری ٹیلی ویڑن نے گذشتہ ہفتے کو اطلاع دی کہ پاسداران انقلاب نے شمالی عراق میں ان لوگوں کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا جو ان کے بقول ایران مخالف ’’دہشت گرد‘‘ تھے۔ ٹی وی نے وہاں تعینات کرد گروپوں کا حوالہ دیا۔تہران ایران کے مسلح کرد مخالفین پر ملک میں بدامنی میں ملوث ہونے کا الزام لگاتا ہے، خاص طور پر شمال مغرب میں جہاں ایران کے 10 ملین کردوں میں سے زیادہ تر رہتے ہیں۔