صورتحال بہتر ہونے پر جموںو کشمیر مرکززیرانتظام

   

علاقہ برقرار نہیں رہیگا : امیت شاہ
نئی دہلی ۔ 7 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ و قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے پیر کے دن کہاکہ جموں وکشمیر ہمیشہ کیلئے مرکز زیرانتظام علاقہ نہیں رہے گا ۔ جیسے ہی یہاں کی صورتحال بہتر ہوگی اس کا بحیثیت ریاست درجہ بحال کردیا جائے گا ۔ امیت شاہ نے کہاکہ ملک کشمیری تمدن اور تشخص کی حفاظت کیلئے دفعہ 370 کی برخواستگی کا خواہاں ہے کیونکہ یہی دفعہ سرحدپار دہشت گردی کی بنیادی وجہ ہے اور مرکز زیرانتظام علاقہ ہمیشہ کیلئے اس کو بنائے رکھنا نہیں چاہتا ۔