بیجنگ : وزیراعظم نریندر مودی کے جمعہ کو اچانک دورہ لداخ پر چین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کسی بھی فریق کو ایسا اقدام نہیں کرنا چاہئیے جس سے سرحد کی صورتحال میں پیچیدگی پیدا ہو۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں طرف ملٹری اور سفارتی رابطے جاری ہیں ۔