نئی دہلی۔ 19 فروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ میں 30 مئی سے ہونے والے ونڈے ورلڈ کپ کیلئے مہندر سنگھ دھونی کے بیک اپ مانے جا رہے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے کہا ہے کہ وہ صورتحال کے مطابق کھیلنا جانتے ہیں اور جلد ہی خود کو حالات سے ڈھال لیتے ہیں۔ پنت نے بہت کم وقت میں ہی اپنے خاص انداز سے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی خاص شناخت بنا لی ہے ۔ پنت قریب نو ماہ پہلے موسم گرما کے سیزن میں خود کیلئے کسی موقع کا انتظار ہی کر رہے تھے کہ تبھی وکٹ کیپر ردھمان ساہا کے زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ ٹیم میں موقع ملا اور انہوں نے دونوں ہاتھوں سے اس موقع کو بھنا لیا۔ کرک انفو کو ایک انٹرویو میں پنت نے کہاکہ میں اس وقت انگلینڈ میں تھا اور ہندستان اے کی جانب سے ایک روزہ میچ کھیل رہا تھا۔ ردھ بھائی زخمی ہو گئے تھے اور سلیکٹرز نے مجھے بتایا کہ میں تیار رہوں، مجھے ٹسٹ ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مجھے چار روزہ میچ کیلئے بھی ٹیم میں شامل کرلیا۔ نوجوان دھماکہ خیز بلے باز نے کہاکہ وہ انگلینڈ لائنز کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے دن کی صبح تھی۔ یہ ان کیلئے اہم ٹیم ہی تھی۔ ٹیم میں السٹر کک، کرس ووکس، سیم کیرن، ولی پوپ اور ڈیوڈ ملان طرح تمام کھلاڑی شامل تھے ۔ ہم ٹاس ہار چکے تھے اور میدان پر جانے ہی والے تھے کہ تبھی قومی سلیکٹر سرندیپ سنگھ (ننو پا) نے مجھے بلایا۔ انہوں نے کہا ایک منٹ کے لئے ادھر آؤ۔ انہوں نے مجھے ہندستان کی ٹسٹ ٹیم میں منتخب ہونے کی اطلاع دی۔ اس وقت میں اتنا خوش ہوا کہ میں نے ننو پا کو گلے لگا لیا۔پنت نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف نوٹنگھم میں اپنا ڈیبو ٹسٹ کھیلا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ پنت نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ہوئی ٹسٹ سیریز کے آخری میچ میں سنچری بناکر اپنی بلے بازی سے سب کو متاثر کیا تھا۔ اس کے علاوہ پنت نے حال ہی میں آسٹریلیا کیخلاف ٹسٹ سیریز میں وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ بلے بازی کے میدان میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔پنت نے کہاکہ ٹسٹ ٹیم میں منتخب ہونے کے بعد سب سے پہلے میں نے اپنی ماں کو فون کر اس بارے میں بتایا۔ ٹسٹ کرکٹ میں اپنے پہلے رن کے بارے میں پوچھے جانے پر پنت نے کہاکہ جب میں بلے بازی کرنے گیا تو اعصابی دباؤ تھا۔ میں گیند کے مطابق کھیلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ میں نے پہلی گیند دفاعی طریقے سے کھیلی، دوسری گیند گگلی تھی اور ہم ہندوستانی بلے باز اسپن بولنگ کھیلنے میں مہارت رکھتے ہیں ۔ میں نے گیند کو دیکھا اور اس پر شاٹ کھیل دیا۔پنت نے انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل راشد کی گیند پر چھکا مار کر اپنا اکاؤنٹ کھولا تھا۔