سدی پیٹ مجیدپلی میں عرس شریف کے موقع پر مولانا عبدالحمید رحمانی اور دیگر کا خطاب
سدی پیٹ۔ اولیاء کرام نے ہدایت کی تعلیم کو پھیلانے کے لئے خلق کو خالق سے جوڑنے کا کام انجام دیا۔ قیامت تک ان کے کارناموں کو یاد رکھا جائے گا۔ اللہ کے نیک بندے صرف اللہ کو راضی کرنے کے لئے کام کیا کرتے ہیں۔ دُکھی دلوں کا دُکھ دور کرنا مظلوم کی مدد کرنا ہر کس و ناکس کو اپنے سینے سے لگانا ہی صوفیاء کرام کی زندگی کا مقصد تھا۔ آج بھی ساری دنیا محبت کی پیاسی ہے دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے صوفیاء کرام کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے کمزور طبقات کو اپنی محفلوں میں بلاکر انہیں کھانا کھلانا اور ان کی خاطر داری کرنا، ان کے دلوں کو جیتنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد عبد الحمید رحمانی چشتی صدر کل ہند تنظیم اصلاح معاشرہ نے کیا۔ وہ مجیدپلی ضلع سدی پیٹ میں سالانہ عرس حضرت سید احمد صاحب سید شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر جلسہ فیضانِ اولیاء سے مخاطب تھے۔ انتہائی ادب و احترام کے ساتھ علماء و مشائخین رفاعی فقرہ نعت خواں حضرات کے ہمراہ جلوس صندل جامع مسجد مجیدپلی سے برآمد ہو کر درگاہ سید شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ مختلف راستوں سے گزرتا ہوا نعت و منقبت ہرے پرچم کے تلے درگاہ شریف پر صندل مالی کی رسم انجام دی گئی۔ جناب سید نیئر قادری صدر ساؤتھ انڈیا ورلڈ ہیومن رائٹس سجادہ نشین مکہ راج پیٹ وہ مولانا محمد عبد الحمید رحمانی چشتی، سید جابر غوری قادری، جناب غلام مصطفی خواجہ پاشاہ، جناب شکیل صاحب، نوید احمد، صدیق علی، آصف قادری، سید سجاد، جناب شریف عادل، آصف صادق، رحمت علی، جناب مجاہد، سید عرفان، سید عمران، رحمت علی، محمد افضل، وغیرہ نے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تمام زائرین کے لئے معقول لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ بلا مذہب و ملت عوام نے شرکت کی۔