صوفیہ فلرش کی ریس ٹریک پر واپسی

   

مونزا (اٹلی)۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چند ماہ قبل کاروں کی دوڑ کے دوران شدید زخمی ہوکر موت کے منہ جانے کے بعد بال بال بچنے والی18سالہ جرمن خاتون ڈرائیور صوفیہ فلرش ایک مرتبہ پھر ریس ٹریک پر واپس آگئی ہیں اور انہوں نے اٹلی میں فارمولا تھری کے آزمائشی مقابلے میں شرکت کی ہے۔ نومبر میں مکاوریس کے دوران صوفیہ 172کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھیں جس میں ان کی گردن اورریڑھ کی ہڈی کو بھی سخت نقصان پہنچا تھا۔ صوفیہ کے کئی آپریشنز بھی ہوئے تاہم وہ فٹ ہونے میںکامیاب ہوگئیں اور اب ایک بارپھر مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔ آزمائشی ریس کے بعد صوفیہ نے کہا ہیکہ وہ ایک مرتبہ پروفیشنل ڈرائیونگ سے لطف اندوز ہو نے پر بہت خوش ہیں اور پورے جوش جذبے کے ساتھ ٹرک میں واپس آرہی ہیں۔