پیرس ۔ چوتھی سیڈڈ امریکہ کی صوفیہ کینن سال کے دوسرے گرانڈ سلام فرنچ اوپن کے چوتھے راونڈمیں شکست کھاکر باہر ہوگئیں۔کینین کو راست سیٹوں میں17 ویں سیڈ یونان کی ماریا سکاری نے 6-1 ، 6-3 سے آسانی سے شکست دی۔ ماریا نے ایک گھنٹہ اور آٹھ منٹ میں یہ میچ جیت لیا اور کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔دفاعی چمپئن اور اس مرتبہ آٹھویں سیڈ یافتہ پولینڈ کی ایگا سویتیک یوکرین کی مارتا کاسٹیوک کو ایک گھنٹے 32 منٹ طویل مقابلے میں 6-3، 6-4 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں پہنچ گئیں۔ اس طرح اس ٹورنمنٹ آٹھ کوارٹرفائنلسٹ میں چھ کھلاڑی پہلی مرتبہ کسی گرانڈ سلام کے کوارٹر فائنل میں پہنچی ہیں۔ اس سے قبل2001 اور1976 کے فرنچ اوپن اور1969 کے آسٹریلین اوپن میں پانچ کوارٹرفائنلسٹ پہلی مرتبہ اس مرحلے میں پہنچی تھیں۔ ان کھلاڑیوں مین سے ایک واحد گرانڈ سلیم فاتح سویتیک ہیں جو20 سال کی ہیں۔ ان کا کوارٹرفائنل میں یونان کی سکاری سے مقابلہ ہوگا۔