صوفی ڈیوائن نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان مقرر

   

آکلینڈ ۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے صوفی ڈیوائن کو ویمن ٹیم کی مستقل کپتان مقررکر کے سابق کپتان ایمی اسیٹرتھ ویٹ کوان کے ساتھ نائب کپتان مقررکیاہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان ایمی اسیٹرتھ ویٹ نے گزشتہ برس بچے کی ولادت کے باعث رخصت لی تھی جس کے بعد صوفی ڈیوائن کو ایمی اسیٹرتھ ویٹ کی جگہ عارضی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔بورڈ کی جانب سے نئے کپتان کے تقرر کے بعد صوفی ڈیوائن آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گی۔