صومالیہ، خودکش دھماکے سے 6 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

موغادشو ۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک خودکش بمبار نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا ہے، جس میں پولیس کے مطابق کم از کم چھ افراد ہلاک مارے گئے ہیں۔ پولیس کے ترجمان صادق علی ادین نے بتایا کہ خودکش بمبار نے اتوار کی شب موغادیشو کے وبیری ضلع میں واقع ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔ اس حملے میں چھ لوگ زخمی بھی ہیں۔ القاعدہ سے منسلک مسلح گروہ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ موغادیشو میں برسرپیکار الشباب گروہ اکثر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتا رہا ہے۔