موغادیشو: صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدی صید موسیٰ علی نے جمعہ کو کہا کہ ان پر وسطی شہر گالکائیو میں حملہ کیا گیا، حالانکہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔شبیلے میڈیا نیٹ ورک کے مطابق وزیر خارجہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے جب علیحدگی پسند پنٹ لینڈ علاقے کی فورسز نے ان پر حملہ کر دیا۔ان کی سکیورٹی ٹیم نے ان کے قاتلانہ حملے کو ناکام بنا دیا تاہم حادثے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔