موغادیشو ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک خودکش بمبار موغادیشو کے میئر کے آفس میں گھس گیا اور اپنی کمر سے بندھے دھماکو مادہ کو اڑا دیا۔ اس کے نتیجہ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے اور کئی دیگر زخمی ہوئے جن میں میئر شامل ہیں۔ صومالی عہدیداروں نے بتایا کہ یہ واقعہ چہارشنبہ کو اقوام متحدہ کے نئے قاصد کے وہاں دورہ کے چند منٹ بعد پیش آیا۔ اس کی ذمہ داری انتہاء پسند گروپ الشباب نے قبول کی ہے۔
