موغادیشو : وسطی صومالیہ کے شہر بیلڈوین میں ہفتے کے روز ایک خودکش بم دھماکہ میں 13افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔مقامی پولیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ خودکش حملہ آور دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹ پہنے ریستوران میں داخل ہوا اور خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ واقعہ میں ریستورا ن تباہ ہوگیا،جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ حکا م کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ذمے داری کسی مقامی یا بین الاقوامی تنظٰم نے قبول نہیں کی ہے۔ تاہم وہاں اکثر الشباب کے جنگجو کارروائی کرتے رہتے ہیں۔